Live Updates

عمران خان کی پریس کانفرنس، انگوٹھی کئی سوالات کو جنم دے گئی

کیا تبدیلی آنے والی ہے، صحافی کے سوال پر کپتان مسکرا دئیے ہیٹ ٹرک ہو سکتی ہے لیکن اتنی جلدی نہیں،عمران خان کاجواب

جمعہ 15 جنوری 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی انگوٹھی کئی سوالات کو جنم دے گئی، کیا تبدیلی آنے والی ہے، صحافی کے سوال پر کپتان مسکرا دئیے اورکہاکہ ہیٹ ٹرک ہو سکتی ہے لیکن اتنی جلدی نہیں۔جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران عمران خان اپنی انگوٹھی گھماتے رہے، انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بنی تو ایک صحافی نے سوال جڑ دیا، کیا تبدیلی آنے والی ہے؟اس سوال پر عمران خان سمیت سب مسکرا دئیے، عمران نے جواب دیا یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں، ہیٹ ٹرک ہوسکتی ہے لیکن اتنی جلدی نہیں، آپ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں عمران خان کے جواب نے قہقہے بکھیر دیئے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس یوں تو ملکی مسائل اور پارٹی سے متعلق تھی، تاہم ہاتھ پر سجی انگوٹھی تمام صحافی خواتین و حضرات کی مرکز نگاہ بنی رہی۔

(جاری ہے)

کچھ صحافیوں کی جانب سے عمران خان کی انگوٹھی پر زیر لب سوال آئے تو کچھ نے آنکھوں ہی آنکھوں میں کپتان صاحب سے انگوٹھی کے بارے میں دریافت کرنا چاہا۔بعدازاں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انگوٹھی کسی بزرگ نے دی ہوئی ہے۔ شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے، تاہم آنے والے وقت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، انگوٹھی کے معاملے پرغلط نہ سمجھا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :