کارکھمبے کے ساتھ ٹکرانے سے راہ گیرہلاک

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 20:27

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) ائیر پورٹ روڈ پرتیز رفتار کارکھمبے کے ساتھ ٹکرانے سے راہ گیرہلاک اور دو افرد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سندھ سوسائٹی روڈ پر ایک تیز رفتار مہران کار نمبر AQT-690ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی اور کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کھمبا گرنے سے قریب میں موجود چوکیدار انور مستوئی کھمبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار دو نوجوان بھی زخمی ہو گئے جو بعد میں کار میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گئے مقتول کے ورثاء کی بڑی تعداد نے سندھ بلوچستان شاہراہ آئی بی اے کے قریب نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کار ڈرائیور کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین اور عینی شاہدین نے بتایا کہ سوسائٹی روڈ پر دو کارسوار ریس لگا رہے تھے مہران کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پر چڑھ گئی اور کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کھمبا گرنے سے انور مستوئی دب کر ہلاک ہو گیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ پر منچلے نوجوانوں کو ریس لگانا معمول بن چکا ہے شکایت کے باوجود متعلقہ تھانے کی پولیس کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہو ا اور ایک شخص اپنی جان سے گیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث کار سواروں کو گرفتار کرکے قرار واقعہ سزائیں دی جائیں ۔