پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ کی آذربائیجان کے وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقات

جمعہ 15 جنوری 2016 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔گذشتہ روز نیول چیف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوسے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے جمعہ کو آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوو ،چیف آف سٹیٹ بارڈر سروس کرنل جنرل الچین گلیو اور چیف آف نیوی کیپٹن فرسٹ رینک شاہین مما دوو سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران باہمی مفادات کے اُمور، دفاع اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مختلف شعبوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر قریبی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کے اس دورے سے دونوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :