بندرگاہیں ملک کی برآمدات ،درآمدات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، جدید اندازمیں ترقی دینا وقت کی ضرورت ہے،ممنون حسین

سینیٹر کامران مائیکل کا اقلیتی برادری بارے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار، صدر مملکت کی کوششوں کا اظہار تشکر

جمعہ 15 جنوری 2016 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بندرگاہیں ملک کی برآمدات اور درآمدات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کو جدید اندازمیں ترقی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر مملکت سنیٹر کامران مائیکل وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کراچی پورٹ ملک کی اہم بندگاہ ہے اس پر جدید سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کی استعداد میں بھی اضافہ ہونا چاہیے اور دیگر قومی بندرگاہوں پر بھی بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا نا چاہیے۔وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی نے کراچی، بن قاسم اور گوادر بندرگاہ کے بارے میں دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کراچی بندرگاہ کے علاقے میں سمندر کو گہرا کرنے تاکہ بحری جہاز لنگر انداز ہوسکیں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ سنیٹرکامران مائیکل نے اقلیتی برادری کے بارے میں بھی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر مملکت کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :