انتہا پسندی کے انفیکشن کے بعد جنوبی پنجاب کو سوائن فلو نے گھیر لیا‘ڈاکٹر حسن محی الدین
میٹرو بس ملتان کی آڑ لے کر لاہور کے فینسی منصوبوں پر قومی خزانے کے منہ کھول دئیے گئے ‘وفد سے گفتگو
جمعہ 15 جنوری 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما و منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انفیکشن کے بعد حکمرانوں کی نااہلی سے جنوبی پنجاب کو سوائن فلو نے گھیر لیا ،آٹھ سال میں جنوبی پنجاب کے عوام اور نوجوانوں کو روزگار ،تحفظ اور انصاف کا کوئی منصوبہ نہیں ملا، حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے جن نمائندوں کو اختیار کی کرسی پر بٹھایا وہ سرکاری زمینوں پر شب خون مارنے میں مصروف ہیں۔
ان خیالات کااظہارا نہوں جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میٹرو بس ملتان کا منصوبہ ایک سیاسی دھوکا ہے اس منصوبہ کی آڑ لے کر لاہور کے کھربوں روپے کی مالیت کے فینسی منصوبوں پر قومی خزانے کے دروازے کھول دئیے گئے، بلدیاتی اور لودھراں کے ضمنی الیکشن کے بعد حکمران کسان پیکیج کا ذکر بھی بھول گئے، ملکی معیشت جنوبی پنجاب کے محنتی کسان کے خون پسینے کی مرہون منت ہے جس دن کسان نے کپاس اگانا بند کر دی ملکی معیشت اور حکمرانوں کے میگا منصوبوں کا بھٹہ بیٹھ جائیگا۔
جنوبی پنجاب کے عہدیداروں نے کہا کہ خطہ کے عوام کا اس وقت نمبر ون مسئلہ زرعی اجناس کی گرتی ہوئی قیمتیں اور عدم تحفظ ہے، شام کے بعد کسی موٹر سائیکل سوار یا سائیکل سوار کا محفوظ گھر لوٹنا مشکل ہو گیا ہے۔ بیروزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائم اور روڈ ڈکیتیاں بڑھ گئی ہیں، تھانے اور کچہری غریب مظلوموں کیلئے عقوبت خانے بن چکے ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ عوامی تحریک انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے، ظلم کے نظام کو بدلنے کی تحریک میں جنوبی پنجاب کے عوام کا خون شامل ہے۔منافع اور کاروبار کی سیاست کرنے والے حکمرانوں کو ایک دن جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کیے گئے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ ڈاکٹرحسن محی الدین 16 جنوری سے 18 جنوری تک 3دن جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ ملتان میں عہدیداروں ،کارکنوں سے ملاقات کرینگے، 17 جنوری کو کوٹ مٹھن شریف میں عظیم صوفی روحانی بزرگ خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس تقریبات میں شرکت اور امن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین 18 جنوری کو ملتان میں عہدیداروں سے ملاقات کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.