آدم عبد الرحمن منہاج القرآن کینیا کے کنونیئر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
ڈاکٹر حسن محی الدین ،فیض الرحمن درانی ،خرم نواز گنڈا پور ،جی ایم ملک و دیگر رہنماؤں کی مبارکباد
جمعہ 15 جنوری 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء )معروف سماجی شخصیت آدم عبد الرحمن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیا کا کنونیئر مقرر کر دیا گیا ،نوٹیفیکشن جاری ۔چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی ،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور،ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک،احمد نواز انجم،علامہ رانا محمد ادریس،سید فرحت حسین شاہ ،جواد حامدو دیگر رہنماؤں نے آدم عبد الرحمن کو اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ۔
دریں اثناء آدم عبد الرحمن نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور ،جی ایم اور جواد حامد سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آدم عبد الرحمن نے کہاکہ منہاج یونیورسٹی ،درجنوں کالجز اور 700سے زائد سکولوں کا قیام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم سے محبت کو ظاہر کرتا ہے ،انہوں نے پاکستان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر اس ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری کا تحقیقی کام آنے والی صدیوں میں امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہو گا ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی جدوجہد کسی مسلک کیلئے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ہے،دہشت گردی کے خلاف انکا فتویٰ تاریخی نوعیت کا ہے اور اس مسئلہ کا مکمل حل پیش کرتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.