وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے قبل دھاندلی کر رہی ہے، پیپلز پارٹی اس کا ڈٹ کر مقابلے کرے گی ،آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میر ٹ پر کی جائے ، بلاول بھٹو زرداری نے تعلیمی سلسلہ ختم ہونے کے بعد باقاعدہ سیاست میں حصہ لیا ہے،وہ ملک بھر میں کارکنوں سے ملاقات کر کے پارٹی کی تنظیم نو پر مشاورت کر رہے ہیں، آغاز خیبر پختونخوا سے ہوگا ، آئندہ کچھ ہفتوں میں ملک بھر میں پارٹی کنونشن کا آغاز کیا جا رہا ہے،وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اقدامات کرے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ کی چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے کارکنوں کی ملاقات کے بعد میڈیاکوبریفنگ

جمعہ 15 جنوری 2016 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے قبل دھاندلی کر رہی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلے کرے گی ،آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میر ٹ پر کی جائے ،چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے تعلیمی سلسلہ ختم ہونے کے بعد باقاعدہ سیاست میں حصہ لیا ہے،وہ ملک بھر میں اپنے کارکنوں سے ملاقات کر کے پارٹی کی تنظیم نو پر مشاورت کر رہے ہیں،پارٹی کی تشکیل نو کا آغاز خیبر پختونخوا سے کریں گے ، آئندہ کچھ ہفتوں میں ملک بھر میں پارٹی کنونشن کا آغاز کیا جا رہا ہے،پہلا کنونشن پنجا ب میں کریں گے،وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے فوراٗ اقدامات کرے،انہوں نے پہلے ہی بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے حکومت ان کو مزید مشکلات میں مت ڈالے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کویہاں چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کے کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا کو آگاہ کر رہے تھے۔اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے پی کے کے رہنما موجود تھے۔ قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخواکے پی پی رہنماؤں اور کارکنوں نے چیئر مین بلاول بھٹو سے ملاقات،اس سے قبل آزاد کشمیر کے پارٹی کارکنوں نے ملاقات کی ہے ،ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ 2روز تک چلے گا،انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ،اور انکے تاثرات کا جائزہ لے رہے ہیں،پارٹی کی تنظیم نو پر مشاورت کر رہے ہیں،پارٹی کی تشکیل نو کا آغاز خیبر پختونخوا سے کریں گے ، آئندہ کچھ ہفتوں میں ملک بھر میں پارٹی کنونشن کا آغاز کیا جا رہا ہے،پہلا کنونشن پنجا ب میں کریں گے،وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے فوراٗ اقدامات کرے،انہوں نے پہلے ہی بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے حکومت ان کو مزید مشکلات میں مت ڈالے۔