حلیم عادل شیخ کی ہدایت پرغذائی قلت سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ شروع

متاثرہ گوٹھوں میں ایک پاؤنڈ کا بچہ پیدا ہونا غذائی قلت ہے پاپولیشن کا مسئلہ نہیں ہے ۔حلیم عادل شیخ

جمعہ 15 جنوری 2016 20:14

اسلام کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) اسلام کوٹ کے گاؤں لیبو میں سابق صوبائی وزیرریلیف و پی آر ایف کے چیئرمین حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر غذائی قلت سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لیے ریلیف کیمپ کا قیام۔ پی آر ایف کے زیر اہتمام بیمار بچوں اور بڑوں کی طبی امداد اور ادویات کی تقسیم کے لیے بکراچی کے ڈاکٹروں پر مشتمل ڈاکٹرز کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں لوگوں کا طبی معائنہ اور مفت ادویات تقسیم کی گئی ،حلیم عادل شیخ نے متاثرہ لوگوں سے ان کے گھروں میں جاکر ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل معلوم کیئے ،اس موقع پر میڈیا اور علاقہ معززین سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ گوٹھوں میں ایک پاؤنڈ کا بچہ پیدا ہونا غذائی قلت ہے پاپولیشن کا مسئلہ نہیں ہے ،تھر میں حالات بہت خراب ہیں مخیر حضرات گھروں سے نکلیں کیونکہ حکومت سورہی ہے ،افسوس تھرپارکر میں خشک سالی کا چوتھا سال ہے حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،بے نظیر دسترخوان ،آراوپلانٹ سمیت کچھ بھی اچھا نہیں ہے ،حکومت کے پاس تمام اختیارات اور سرکاری وسائل موجود ہیں بس میڈیا کو دکھانے کے لیے مٹھی ہسپتال اور سرکٹ ہاؤس میں چالیس چالیس گاڑیوں پر حکومتی وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج دوڑتی دکھائی دے رہی ہیں اور کام ایک آنے کا بھی نہیں کرتے ،ہسپتالوں میں 298ڈاکٹر زکی آسامیاں خالی ہیں ہسپتالوں میں عملہ اور ادویات نہیں ڈسپنسریوں کو صرائے خانہ بنالیا گیا ہے جس میں مہمانوں کو ٹھرایا جاتا ہے ،جبکہ 15دن میں 50کے قریب بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جب میں اپنی موبائل میڈیکل کو ان دوردرازگوٹھوں میں لاسکتا ہوں تو ان کو کیا مصیبت پڑی ہے ان کی جانب سے خوراک اور صحت کی سہولیات دینے کی باتیں صرف باتوں تک محدود ہیں ہمیں یا متاثرہ لوگوں کو تو ان کا کوئی ایک اقدام دکھائی نہیں دیا1500سے زائد آبادیوں کے گوٹھوں میں صورتحال کشیدہ ہیں جنھیں نظر انداز کرکے حکومت اچھا نہیں کررہی ہے ، سب اچھا کی رپورٹ دینے اوررسندھ کے منسٹرزکی جانب سے مٹھی سرکٹ ہاؤس اور سول ہسپتال کی یاترا تک محدودہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام کوٹ کے گوٹھ یبو میں غذائی قلت کے شکار 750سے زائد خاندانوں کی امداد کے لیے ریلیف کیمپ لگاکر امداد کی ہے جہاں غذائی قلت کا شکار لوگوں میں آٹاسمیت دیگر راشن بیگز تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :