Live Updates

چیئرمین قائمہ کمیٹی امور خارجہ اویس لغاری اور پی ٹی آئی کی رکن شیریں مزاری کے درمیان پاکستان سعودی عرب فوجی تعاون کے معاملے پر جھڑپ، ایک دوسرے پر غلط بیانی کے الزامات

جمعہ 15 جنوری 2016 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سردار اویس خان لغاری اور پی ٹی آئی کی رکن شیریں مزاری کے درمیان پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون کے معاملے پر شدید جھڑپ، اویس لغاری اور شیریں مزاری کی جانب سے ایک دوسرے پر قائم کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے غلط بیانی کے الزامات۔

جمعہ کو ایوان میں شیریں مزاری نے جب سینیٹ اور ایوان میں مشیر خارجہ کے سعودی عرب ایران تنازعہ پر خارجہ پالیسی بیان کو غیر تسلی بخش قرار دیا تو اویس لغاری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ لگتا ہے کہ شیریں مزاری پارلیمانی نظام میں قائم کمیٹیوں کی اہمیت سے آگاہ نہیں ، حال ہی میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور میں مشیر خارجہ نے تفصیلی ان کیمرہ بریفنگ دی اور تمام ارکان نے سعودی ایران تنازعے پر حکومتی پالیسی کو درست قرار دے کر اس کی ستائش کی، حکومتی پالیسی کو درست قرار دینے والوں میں شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان شامل تھے، ان کیمرہ خارجہ پالیسی کی تعریف کی جاتی ہے اور یہاں آ کر گیلریوں سے کھیلنے کیلئے تنقید کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ اویس لغاری غلط کہہ رہے ہیں، میں نے اجلاس میں اختلاف کیا تھا ۔ اویس لغاری نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں، میٹنگ کے منٹس موجود ہیں۔ شیریں مزاری کے الفاظ حذف کئے جائیں۔ اجلاس کے صدر نشین پرویز ملک نے شیریں مزاری کے بعض الفاظ حذف کرا دیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات