چینی شہریوں کی اکثریت پاکستان کو ترجیح دیتی ہے، سروے رپورٹ

جمعہ 15 جنوری 2016 18:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) چینی شہریوں کی اکثریت پاکستان کو ترجیح دیتی ہے جبکہ بھارت کو بظور ہمسایہ ہٹانے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کے ایک سرکاری اخبار کی جانب سے کرائے گئے سروے میں سامنے آئی ہے ، سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی شہریوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ایسا موقع میسر آئے تو بھارت سمیت ایسے تمام ممالک کوبطور ہمسایہ ہٹا دیں جن کے ساتھ چین کا تنازعہ ہے جبکہ پاکستان اور نیپال کو ہمسایہ ممالک کے طورپر ترجیح دیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 13,196 چینی شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر انہیں قدرت موقع دے تو وہ جاپان کو اپنی سرحد سے ہٹا دیں۔ رپورٹ کے مطابق 11671 شہری فلپائن‘ 11620 ویتنام‘ 11024 شمالی کوریا‘ 10416 بھارت‘ 8506 افغانستان اور 8167 انڈونیشیاء کو بطور ہمسایہ ختم کرنے کے حامی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11831 شہری پاکستان جبکہ 9776 شہری نیپال کو چین کے ہمسایہ ممالک کے طور پر ترجیح دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :