غیر اخلاقی زبان اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام کا عدم استعمال
پیمراکا ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
جمعہ 15 جنوری 2016 17:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے رائل ٹی وی کے دو پروگراموں میں ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر (مبشرلقمان) کے خلاف انتہائی فحش، غیر اخلاقی اور لغو زبان استعمال کرنے اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا ہے۔
پیمراکی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ادارہ نے رائل ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ایشو آف دی ڈے‘‘ 25اور 26نومبر 2015ء میں انتہائی لغو اور ہتک آمیز زبان کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چینل انتظامیہ کو مؤرخہ 21دسمبر 2015ء کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا اور 14یوم کے اندر جواب طلبی کی تھی ۔چینل کی طرف سے خاطر خواہ جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ کیس پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور کے سپرد کیا گیا تاکہ چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت فیصلہ کیا جاسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.