گُوگل نے کینیڈا میں اپنا دفتر کھول دیا ، ملازمین کو پُر آسائش سہولیات کی فراہمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 17:29

کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء): دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوُگل نے کینیڈا میں بھی اپنا دفتر کھول لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گُوگل کی جانب سے یہ نیا ہڈ کوارٹر کینیڈین انجینئیرنگ اور ڈیویلپمنٹ ٹیم کے کیے کھولا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کھولے گئے اس دفتر کا دورہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے بھی کیا۔ نیا ہیڈ کوارٹر کٹچنر میں واقعہ ہے جس میں ملازمین کی آسائش کے لیے کچن سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اس ہیڈ کوارٹر میں گوگل ملازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی کچھ تصاویر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے جنہیں کینوگلرز بھی کہا جاتا ہے جو کہ کینیڈین گوگلرز کی مختصر ٹرم ہے۔

کینیڈا میں گوگل کا نیا انجینئرنگ ہیڈ کوارٹر