روس میں 50 کتابیں جلا دیں گئیں ، 500 لائبریریوں سے ہٹا دی گئیں

جن کتابوں کو جلایا یا ہٹایا گیا ہے وہ امریکا میں قائم ایک تنظیم ’سوروز فنڈ‘ کی رقوم سے چھاپی گئی تھیں،حکام

جمعہ 15 جنوری 2016 17:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) روسی حکام نے ملکی نظریات کے خلاف لکھی گئیں 50 سے زائد کتابیں جلا دیں جبکہ 500 سے زائد دیگر کتابوں کو کالج لائبریریوں سے ہٹا دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کتابوں میں ایسے خیالات موجود ہیں جو روسی نظریات کے خلاف ہیں۔جن کتابوں کو جلایا یا ہٹایا گیا ہے وہ امریکا میں قائم ایک تنظیم ’سوروز فنڈ‘ کی رقوم سے چھاپی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس فنڈ کو گزشتہ برس نومبر میں ’ناپسندیدہ ایجنٹ‘ یا ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے روس میں کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ان کتابوں کو روس کے شمال مغربی علاقے کومی میں واقع دو کالجوں سے ہٹایا گیا ہے۔ان میں سے بعض کْتب کو بعد ازاں اسکول کے ایک احاطے میں جلا دیا گیا۔کومی کے وزیر تعلیم کی طرف سیلکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ان کْتب کو ایک صدارتی نمائندے کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری درخواست پر ہٹایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :