سنندا پْشکر کو زہر دیا گیا،ایف بی آئی نے تصدیق کردی

سنندا پْشکر کی میڈیکل رپورٹ دہلی پولیس نے وصول کر لی

جمعہ 15 جنوری 2016 17:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) بھارتی کانگریس کے رکن ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پْشکر کے قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے ، سنندا کی میڈیکل رپورٹ دہلی پولیس نے وصول کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ سنندا پْشکر کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطا بق پولیس حکام نے ایف بی آئی کی رپورٹ پر بھارتی میڈیکل بورڈ کو مشاہدے کی ہدایت کی تھی ، ایف بی آئی رپورٹ کے مطابق سنندا پْشکر کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نئی دہلی پولیس کو موصول ہوگئی ہے ، دہلی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس خصوصی کمشنر برائے امن و امان دیپک مشرا اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کو دوبارہ عدالتی کارروائی کا سامنا کر ناپڑ سکتا ہے سنندا پْشکر جنوری 2014 میں نئی دلی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :