ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر اساتذہ کے احتجاج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا، سپیکر سے مداخلت کی درخواست

جمعہ 15 جنوری 2016 17:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر اساتذہ کے احتجاج کا معاملہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اٹھایا اور سپیکر سے مداخلت کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کافی مہینوں سے اسلام آباد پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج چل رہاہے تقریبا ہزار اساتذہ سراپا احتجاج ہیں، اس سے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے اس پر سپیکر صاحب آپ مداخلت کریں۔