پیرمحل، شتہ دار ی کا تنازع ،کلہاڑیوں کے وار کرکے بیٹے کو قتل ،باپ شدید زخمی کردیا گیا

جمعہ 15 جنوری 2016 17:00

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) رشتہ دار ی کے تنازع پر کلہاڑیوں کے وار کرکے بیٹے کو قتل جبکہ باپ شدید زخمی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر734گ ب میں رشتہ داری کے تنازعہ پر رمضان ، چراغ اور ریاض وغیرہ نے محمد شہباز ولد نذر کو کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کرڈالا جبکہ والد نذرحسین شدید زخمی ہوگیا جس کو نازک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کردیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی گئی ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :