پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ، 20.76 ارب ڈالر رہ گئے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 26 جنوری تک جاری ہونے کا امکان

جمعہ 15 جنوری 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے بعد 20.76 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بنک میں 15.85 ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس 4.91 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر بچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21.07 ارب ڈالر سے کم ہو کر 20.76 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔

اسی طرح پاکستان اور آئی ایم ایف کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت پروگرام جون 2016ء میں ختم ہو جائے گا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 26 جنوری تک جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس قسط میں آئی ایم ایف 50 کروڑ ڈالر کی نئی قسط جاری کی جائے اور پھر دوبارہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی توانائی سپلائی کمپنیوں کو ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔