قطری کمپنی کی کم قیمت کی پیشکش‘ ایل این جی کی پاکستان کو سپلائی کا ایک بلین ڈالر کا معاہدہ شیل کے ہاتھوں سے نکل گیا

جمعہ 15 جنوری 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) ہالینڈ کا سب سے بڑا توانائی ادارہ ایک بلین ڈالر سے زائد مالیت کے ایل این جی سپلائی معاہدہ سے ہاتھ دھونے جا رہا ہے اور اس کی وجہ قطری کمپنی کا کموڈیٹی کم قیمت پر پاکستان کو فراہم کرنے پر آمادگی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گن وورا رائل ڈچ شیل نے چند ہفتے قبل پاکستان اور اسٹیٹ آئل کی جانب سے پانچ سال کیلئے 120 ایل این جی کارگو لانے کیلئے جاری کئے گئے دو ٹینڈرز کے ردعمل میں سپلائی معاہدہ حاصل کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گن وور نے 13.37 فیصد برنیٹ کو خام قیمت پر 60 کارگوز لانے جبکہ شیل نے 13.8 فیصد پر برنیٹ خام تیل کیلئے 60 کارگوز لانے کی پیشکش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بولی کے آغاز کے بعد قطر گیس گن وور کی پیشکش کی گئی قیمت سے مطابقت پر اتفاق کیا جو کہ شیل کیساتھ معاہدے کیلئے حکومتی زیر غور رقم سے کم تھی اور جس کی وجہ سے قطری کمپنی کو یہ کنٹریکٹ دیدیا گیا۔

متعلقہ عنوان :