اسلام آباد ہائیکورٹ،اہم مقدمات کی سماعت ججز کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہو سکی

جمعہ 15 جنوری 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعہ کے روز اہم مقدمات کی سماعت ججز کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اہم مقدمات کی سماعت کرنے والے سات ججز میں سے 4 ججز کی دیگر اجلاسوں میں شرکت اور مصروفیات کے باعث عدالت میں نہ آسکے۔ ان ججز میں جسٹس نوار الحق قریشی‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی‘ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں جو مقدمات کی سماعت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :