حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبے کو ایک سڑک بنا دیا ہے،اسد عمر

جمعہ 15 جنوری 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے اسد عمر نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کے خلاف پوری دنیا میں آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں اس میں عیسائی‘ مسلمان و دیگر لوگ شامل ہیں‘ بھارتی وزیراعظم کا برطانیہ اور امریکہ میں داخلہ ممنوع تھا‘ بھارت اور پاکستان کے جب تعلقات بہتر ہوئے ہیں تو دونوں طرف سے لوگ ان کو خراب کر دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست بہت تبدیل ہو گئی ہے۔ بھارتی جنتا پارتی کو کئی حلقوں سے شکست ہوئی ہے اور پوری دنیا میں مودی سرکار کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر امن ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

بھارت الزام لگانے میں بہت جلدی کرتا ہے کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو فوراً الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کی رقم 46 ارب ڈالر کے فیصلے ہو چکے ہیں یہ اکنامک راہداری نہیں ہے صرف ایک سڑک ہے حکومت نے ایسی باتیں کر کے خود مسائل کھڑے کر دیئے ہیں ابھی بھی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اس منصوبے پر جو تحفظات ہیں ان کو دور کر دیا جائے اس سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :