کراچی : کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل وقت کی ضرورت تھا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل وقت کی ضرورت تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے پراسیکیوشن مضبوط ہو گا، جبکہ جرائم پیشہ افراد کو اس بل سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ۔ میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی کجو خدمت کی اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

مخالفین کہتے ہیں کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے آج کے اجلاس میں کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2015ء منظور کیا گیا جس کے مطابق صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی سمیت کسی بھی عدالت میں زیرٍ سماعت مقدمات ختم کر وا سکتی ہے۔ تاہم اس بل پر اپوزیشن کی جانب سے خاصا احتجاج کیا گیا لیکن سائیں سر کار نے اسے اچھا اقدام قرار دے کر اپوزیشن کی تنقید پر ذرہ بھر بھی کان دھرنے سے گریز کیا۔