اقتصادی راہداری کا منصوبہ پیپلزپارٹی نے شروع کیا ،روبینہ خالد

جمعہ 15 جنوری 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شروع کیا تھا جو اب بڑھا درخت بن چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا چاہئے۔ پٹھان کوٹ کا حملہ پاکستان نے نہیں کیا اس کے الزام سے حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شروع کیا ہے اور اب یہ ایک بہت بڑا درخت بن گیا ہے اس منصوبے پر جو شک شبہات ہیں ان کو دور کیا جانا چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس منصوبے پر سب کو اعتماد میں لے کیونکہ یہ بہت برا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :