امریکی وزیر دفاع کا جنرل جوزف وْٹل کو سنڑل کمانڈ کا کمانڈر نامزد کرنے کا اعلان

جمعہ 15 جنوری 2016 15:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے فوج کے جنرل جوزف وْٹل کو امریکی سنڑل کمانڈ کا کمانڈر نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وٹل تعیناتی کی صرف سفارش صدر کو کی ہے۔وْٹل جو اسپیشل آپریشنز کی قیادت کر رہے ہیں وہ امریکی سنڑل کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے جو عراق اور شام میں داعش کی خلاف آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ فوج کے ریٹائر ہونے والے جنرل لائیڈ آسٹن کی جگہ سنڑل کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔ ووٹل کی تعیناتی صدر اوباما کے اس فیصلے کی عکاسی ہو گی کہ اب داعش کے خلاف جنگ میں خصوصی فورسز کی کارروائیوں کی سرگرمیوں کی طرف پیش رفت ہوگی۔57 سالہ وْٹل 75 ویں رینجر رجمنٹ کے سابق کمانڈر ہیں اور وہ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔وہ 2014 میں اسپیشل آپریشن کمانڈ کی قیادت سنبھالنے سے پہلیخفیہ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :