صومالیہ میں الشباب کا افریقی یونین کے فوجی اڈے پر حملہ، کینیا کے61فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعہ 15 جنوری 2016 15:17

موغادیشو/نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) صومالیہ میں افریقی یونین کے ایک فوجی اڈے پر الشباب کے جنگجووٴں کے حملے میں کینیا کے61فوجی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جنوبی صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 550 کلومیٹر دور کیا گیا۔ اس فوجی اڈے پر افریقی یونین کے امن دستے متعین ہیں۔

(جاری ہے)

صومالیہ کے ایک فوجی افسر کے مطابق دہشت گردوں نے کینیا کی سرحد سے متصل شیلکیدو علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دھماکہ خیز مادوں سے بھری کار فوجی اڈے کے دروازے سے ٹکرائی جس کے بعد جنگجو فوجی اڈے میں داخل ہو گئے اور فائرنگ کردی ۔حملے میں کینیا کے61فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب نیروبی میں کینیا کے وزارت نے الشباب کے حملے کی تصدیق کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :