جکارتہ دھماکے، دہشتگردوں نے کوڈ ورڈ ”کنسرٹ“استعمال کیا ،پولیس حکام

جمعہ 15 جنوری 2016 15:17

جکارتہ دھماکے، دہشتگردوں نے کوڈ ورڈ ”کنسرٹ“استعمال کیا ،پولیس حکام

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں دھماکے سے پہلے دہشتگردوں نے کوڈ ورڈ ”کنسرٹ“ کا استعمال کیا تھا،حملوں کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکوگرفتار کر لیا،جکارتہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ حملہ آور کے گھر سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دہشتگردوں نے جکارتہ کو نشانہ بنانے کے لئے جو لفظ استعمال کیا وہ ”کنسرٹ“ تھا۔

انٹن چارلیان کا کہنا ہے کہ حملوں سے پہلے دہشتگردوں نے چند جملوں کا تبادلہ کیا،کہا انڈونیشیا عالمی خبروں میں ہو گا، یہ بھی کہا کہ وہ ایک کنسرٹ کریں گے۔حملوں کے بعد پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکو حراست میں لے لیا،جکارتہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ حملہ آور کے گھر سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جکارتہ پولیس نے حملے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت کا دعویٰ بھی کیا ہے،کہا ہے کہ حملے میں ملوث 5 میں سے2 حملہ آور دہشتگردی کے جرم میں سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس کرسمس سے پہلے چند مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو سماٹرا اورجاوا ، میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،ان کے قبضیسے دستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں جن میں کسی کنسرٹ کی منصوبہ بندی کا ذکر تھا،لیکن اس وقت لفظ کنسرٹ کے معنی واضح نہیں ہوئے تھے۔کوڈ ورڈ سامنے آنے کے بعد تفتیش کاروں نے اپنی تحقیقات کا رخ تیرہ نومبر کو ہونے والے پیرس حملوں کی جانب موڑ دیا ،کیونکہ جکارتہ اور پیرس حملوں میں خاصی مماثلت پائی گئی ہے۔سات دہشتگردوں نے جکارتہ میں پیرس طرز کے حملے کئے،انہوں نے ریسٹورنٹ،شاپنگ مال اور پولیس اسٹیشن سمیت بیک وقت کئی مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :