’اونروا‘ کی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے 817 ملین ڈالر فوری امدادی کی اپیل

جمعہ 15 جنوری 2016 14:41

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے قائم ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے امداد دینے والے ممالک سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے 817 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ یہ امداد شام میں جنگ سے متاثر ہونیوالے پناہ گزینوں کیساتھ فلسطین میں موجود پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اونروا کی جانب سے عالمی برادری سے امداد کی یہ اپیل ایسے وقت میں کی ہے جب اس پر الزام ہے کہ اس نے پناہ گزینوں کی فلاح بہبود کے کئی منصوبوں کو محدود کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث شہریوں کو پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ غزہ کی پٹی میں موجود پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے کے بعد اونرا نے لبنان میں مقیم فلسطینیوں کے کئی طبی منصوبے بند کردیئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد علاج کی سہولت سے محروم رہتے ہوئے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :