صہیونی فوج نے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا، ایک کا جسد خاکی قبضے میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

جمعہ 15 جنوری 2016 14:41

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی نوجوان نے چاقو سے وار کرکے ایک اسرائیلی فوجی کو شدید زخمی کردیا۔فدائی کارروائی میں فلسطینی حملہ آور کوبھی گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے جس کے بعد گزشتہ روز شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شام نابلس شہر میں جبل عیبال کے مقام پر فوجی چوکی نمبر 17 پر فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی افسر کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ، موقع پر موجود دوسرے فوجیوں نے حملہ آور پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اسرائیلی عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینی حملہ آورنے اسرائیلی فوجی افسر پر چاقو کے ایک سے زائد وار کئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت نے ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ھیثم محمودبراہمہ یاسین بتائی جاتی ہے جس کا رہائشی تعلق شمالی قصبے عصیرہ سے بتایا جاتا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کے جسم میں 14 گولیاں اتار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ صہیونی فوجیوں نے شہید فلسطینی نوجوان کا جسد خاکی قبضے میں لیکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :