آذربائیجان میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے،بھرپور احتجاج، 55 مظاہرین گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2016 14:20

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) آذربائیجان میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور احتجاج کیا گیا ،حکومت مخالف مظاہرین کی ریلییوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور55 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

حکومت مخالف مظاہرین کی ریلییوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور پچپن مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس ملک میں گزشتہ چند ہفتوں میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب اشیائے صارفین کی قیمتوں میں 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس ملک میں دسمبر کے ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ آذربائیجان کے عوام اس ہوش رْبا مہنگائی اور کرنسی کی قدر بہت زیادہ گر جانے سے تنگ آکر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ان مظاہروں کا انعقاد اپوزیشن پاپولر فرنٹ اور مساوات پارٹی کے ایماء پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :