عراق میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے سعودی سفیر تمر الصبحان سے سفارتی اسناد وصول کیں

جمعہ 15 جنوری 2016 13:27

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) سعودی عرب نے 25 سال بعد عراقی دارالحکومت میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے سعودی سفیر تمر الصبحان سے ان کی سفارتی اسناد وصول کیں۔

(جاری ہے)

عراقی حکام کے مطابق سفارتکاروں نے دونوں اقوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب نے 1990ء میں کویت پر صدام حسین کی آمرانہ حکومت کے حملے کے بعد، عراق سے سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے تھے اور بغداد میں قائم اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔