امریکی محکمہ خارجہ کا دولت اسلامیہ۔خراسان کو بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان
جمعہ 15 جنوری 2016 13:24
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے دولت اسلامیہ۔خراسان کو بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام تارکین وطن اور قومیت کے ایکٹ کی شق 219 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔اعلان کے مطابق تنظیم کے ساتھ دانستہ و نادانستہ رابطہ یا رابطے کی کوشش یا اْس کی مادی امداد یا وسائل کی فراہمی کی صورت میں اعانت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ خارجہ نے یہ اقدام محکمہ انصاف سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔داعش۔خراسان کے قیام کا اعلان 10 جنوری 2015ء کو ہوا۔ یہ گروپ افغانستان/پاکستان خطے میں موجود ہے جو بنیادی طور پر تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کے سابق ارکان پر مشتمل ہے۔دولت اسلامیہ۔(جاری ہے)
خراسان کی اعلیٰ لیڈرشپ کی وفاداری ابو بکر البغدادی کے ساتھ ہے جو داعش کے سربراہ ہیں۔
وفاداری کا یہ حلف جنوری 2015ء کے اواخر میں لیا گیاجس کے بعد سے داعش۔خراسان مشرقی افغانستان میں شہریوں ‘افغان قومی سلامتی اور دفاعی افواج کے خلاف چھوٹے دہانے کے ہتھیاروں سے حملے اور اغوا میں ملوث رہا ہے اور خودکش بم حملے کیے ہیں اور مئی 2015ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں سولینز کے خلاف کیے گئے حملوں کی ذمے داری قبول کی ۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنا انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے سلسلے کا ایک اہم عنصر ہے۔دہشت گرد قرار دیے جانے کے اقدام کے نتیجے میں، ایسی تنظیموں سے متعلق حقائق کو فاش کرکے اِن کی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی روکی جاتی ہے۔ ساتھ ہی، اس اقدام کے نتیجے میں، قانون کے نفاذ پر مامور محکمے اور دیگر امریکی ادارے ضروری اقدامات اٹھاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.