دو امریکی کشتیاں نیویگیشن آلات کی خرابی کے نتیجے میں غلطی سے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئیں،امریکی وزیر دفاع

جمعہ 15 جنوری 2016 12:59

واشنگٹن ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) امریکی وزی دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ نیویگیشن آلات میں خرابی کے نتیجے میں ہماری کشتیاں ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئی۔

(جاری ہے)

پینٹاگون چیف ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی حدود میں دو امریکی کشتیاں داخل ہوجانے کی بنیادی وجہ کشتیوں میں موجود نیویگیشن آلات کی خرابی تھی جس کے نتیجے میں وہ غلطی سے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوگئی۔

کارٹر نے امریکی فوج کے اس بیان کی بھی تردید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث کشتیاں ایرانی حدود میں داخل ہوئی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ کارٹر کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیقات ابھی جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک مزید کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔