مقدونیہ کے وزیراعظم کا اپریل میں عام انتخابات منعقد کرانے کا اعلان

جمعہ 15 جنوری 2016 12:58

سکوپجی ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) مقدونیہ کے وزیراعظم نکولا گرووسکی نے اپریل میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات کے انعقاد کو رواں سال اپریل میں یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں ان کی اپوزیشن حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے عام انتخابات کے انعقاد کو 24اپریل تک یقینی بنائیں گے اور وہ عام انتخابات سے 100دن قبل مستعفی ہونے کا وعدہ پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :