سویڈن کی وزیرخارجہ کا فلسطینیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ احمقانہ اور غیراخلاقی ہے،اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 15 جنوری 2016 12:58

یروشلم ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سویڈن کی وزیرخارجہ کا اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ احمقانہ اور غیراخلاقی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن کی وزیرخارجہ مارگٹ وال سٹوم نے گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل کے پے در پے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس کو اسرائیل کے وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے اسے غیراخلاقی اور احمقانہ مطالبہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :