چینی سفیر کا امریکی بچے کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار

جمعہ 15 جنوری 2016 12:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء)امریکہ میں تعینات چینی سفیر چوتیان کائی نے کینسرزدہ آٹھ سالہ امریکی بچے کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عظیم دیوار چین کی تصاویری البم بھی ارسال کی ہے ۔ امریکہ میں چینی سفارت خانے کے عملے کی خواتین اور بچوں نے بھی کینسر میں مبتلا ڈوریان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

چینی سفیر اور عملے کے ارکان اور ان کی بیوی بچوں نے سفارت خانے کے سامنے کھڑے ہو کر ڈوریان سے اظہار یکجہتی کیا جس کی ویڈیو تیار کر کے بھیجوائی گئی ۔ چینی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ ڈوریان جلد صحت یاب ہو جائے گا اور دیوار چین دیکھنے کی اس کی خواہش پوری ہو جائے گی ۔ دریں اثنا چین سے ہزاروں افراد ڈوریان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسے تصاویر اورخیر سگالی کے پیغامات بھیجوا رہے ہیں۔