مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ ٹرپ کرنے سے تربیلا اور منگلا پاور پلانٹ بیٹھ گئے

اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بجلی معطل،خرابی دور کرنے کی کوشش جاری، وزیر پانی و بجلی بحالی کے عمل کی خود نگرانی کرتے رہے

جمعہ 15 جنوری 2016 12:29

اسلام آباد/مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ ٹرپ کرنے کے باعث تربیلا اور منگلا پاور پلانٹ بھی بیٹھ گئے ‘ اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بحالی کے عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ ٹرپ کرگیا جس کے بعد منگلا اور تربیلا پاور ہاؤس بھی بیٹھ گئے جس کے نتیجے میں اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق مظفر گڑھ کر گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تربیلا اور منگلا پاور پلانٹس کو بحال کردیا گیا ہے بجلی بریک ڈاؤن سے وسطی و شمالی پنجاب سمیت کے پی کے کے علاقے متاثر ہوئے خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف خود بجلی بحالی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔