اشتعال انگیز تقریر کیس:انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیٹر طاہر مشہدی کو بری کر دیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے سنیٹر طاہر مشہدی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ نیو ٹاؤن پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ طاہر مشہدی نے ایم کیویم کے قائد کی تقریر کے انتظامات کئے اور دوران تقریر ان کی تائید کرتے اور تالیاں بجاتے رہے۔دوران کیس تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ طاہر مشہدی کی دوران تقریر موجودگی ثابت نہیں ہوئی لہذا انہیں بری کیا جائے۔ اس رپورٹ پر عدالت نے طاہر مشہدی کو مقدمے سے بری کر دیا۔