اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، سرتاج عزیز
جمعہ 15 جنوری 2016 12:24
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی سرگرمیوں کیلئے ہے جس سے 10 ہزارمیگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں آئے گی، اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی واقع ہوگی اور اس سے خطے کے لوگ بھی قریب آئیں گے ،اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے منصوبے سے جڑے چینی ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، ان کی سیکیورٹی کے لئے الگ فورس بنائی گئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی دولت ہے جب کہ سیاسی عزم سے اس کے مخالفین کو شکست دیں گے ،منصوبہ کی تکمیل خطے میں انقلاب کا باعث بنے گی ،منصوبے کاآغاز تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے سے ہوا ،وفاق ،صوبوں اورسیاسی جماعتوں کے منصوبے سے متعلق اختلافات ختم کرنے کی کوشش جاری ہے جلد درپیش چیلجز پر قابو پا لیں گے ، خطے میں سکیورٹی بارے امریکی صدر کی پیش گوئیاں درست نہیں انہوں نے اپنے خطاب میں محض اپنے خدشات کا اظہار کیا ،پاکستان دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے ، موثر حکمت عملی سے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایا کمی آئی ہے ، آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں مزید استحکام آئے گا ، ملک میں امن کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں خواہش ہے افغانستان میں بھی امن اور وہاں بھی استحکام آئے ،مشیرخارجہ نے کہا کہ دنیامیں کسی بھی خطے میں مسلسل عدم استحکام دہشت گردی کے فروغ کا باعث بنتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے معاشی منصوبہ ہے اس سے خطے میں معاشی انقلاب برپا ہو گا اور یہ پاک چین اور دیگر ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا ، منصوبے کے آغاز سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مہیاہوں گے جس سے ملک کے ہر گاؤں میں خوشحالی کا آغاز ہو گا اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا،منصوبے سے ملک میں بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا اور ملک کے انفرسٹرکچر میں بہتری آئی گی ،انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز تمام صوبے اور جماعتوں کے مابین اتفاق رائے سے شروع ہو ا ہے یہ صرف سامان کی رسد کے لیے نہیں بلکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو آپس میں ملانے کے لیے اہمیت کا حامل ہے ،منصوبے کا مطلب دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہے اور یہ پاک چین اور دیگر ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی سرگرمیوں کیلئے ہے جس سے 10 ہزارمیگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں آئے گی، اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی واقع ہوگی اور اس سے خطے کے لوگ بھی قریب آئیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.