بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئرعمران کا تھر واسیوں کے لئے قائم پاک فوج کے کیمپ کا دورہ، متاثرین میں امدادی سامان کمبل‘ رضائیاں تقسیم کیں

جمعہ 15 جنوری 2016 12:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان آرمی کے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئرعمران نے تھر واسیوں کے لئے قائم پاک فوج کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان کمبل‘ رضائیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان آرمی کے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئرعمران نے کرنل معتصم کے ہمراہ تھر کے متاثرین کے لئے قائم پاک فوج کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں کمبل‘ رضائیاں اور چٹائیاں شامل تھیں۔

اس موقع پر پاک فوج کے قائم کردہ کیمپ میں ڈاکٹرز نے بچوں‘مردوں اور عورتوں کا طبی معائنہ کیا۔ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ اس موقع پر بریگیڈیئر عمران نے کہا کہ تھر کے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :