انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما طاہر مشہدی کو غداری مقدمے سے بری کردیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما طاہر مشہدی کو غداری مقدمے سے بری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے طاہر مشہدی غداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کو کیس سے بری کردیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر مشہدی نے کہا کہ بری ہونے پر الله کا شکر ادا کرتا ہوں مجھ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ عدالت نے تفتیش افسر کی رپورٹ منظور کرلی ہے تفتیشی افسر کی رپورٹ میں مجھ پر کوئی الزام ثابت نہیں کیا گیا۔ آج کا فیصلہ عوام اور حق کی فتح ہے۔

متعلقہ عنوان :