افغان طالبان نے تاحال امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا،امریکا

جمعہ 15 جنوری 2016 11:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) امریکی حکام کا کہنا ہیکہ افغان طالبان نے اب تک امن مذاکرات میں شمولیت کافیصلہ نہیں کیا، امریکا مذاکرات کے جلد آغازکاخواہشمند ہے تاکہ امن عمل آگے بڑھ سکے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ،افغانستان ،چین اور امریکا کے نمائندوں کے درمیان اگلی ملاقات پیر کو کابل میں ہوگی جبکہ افغان طالبان تاحال امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکامذاکرات کے جلد آغازکاخواہشمند ہے،تاکہ افغانستان میں امن عمل آگے بڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :