محمد عامر کل ساڑھے 5 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے

جمعرات 14 جنوری 2016 23:58

محمد عامر کل ساڑھے 5 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل آکلینڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں سپاٹ فکسنگ الزام میں پابندی ختم ہونے کے بعد محمد عامر ساڑھے پانچ سال بعد ایکشن میں نظرآئیں گے ۔ 4 جولائی 2009ء کو 17 سال کی عمر میں گال میں محمد عامر نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 3،3 وکٹیں حاصل کئیں ۔

انہیں سب سے کم عمر میں ٹیسٹ وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوان فاسٹ باولر نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بھی بے مثال کارکردگی کامظاہرہ کیا تاہم ایک سال بعد ہی وہ سپاٹ فکسنگ کا شکار ہوگئے ۔ پابندی سے قبل 29 اگست 2010ء کو فاسٹ بولر نے آخری ٹیسٹ لارڈ کے مقام پر کھیلا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کی بیسٹ بولنگ کرائی ۔ 5 سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد محمد عامر نے ڈومیسٹک میچوں اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں فارم اورفٹنس کا بھرپور مظاہرہ کیا جس کے بعد پی سی بی نے عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرلیا ۔ 23سالہ فاسٹ بولر کل آکلینڈ میں 5 سال 5 ماہ اور 17 دن بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ کرتے نظر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :