بلوچستان کابینہ سیاسی حلقوں میں زیربحث ،کوئی نیا چہرہ شامل نہیں

جمعرات 14 جنوری 2016 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) سیاسی حلقوں میں بلوچستان کابینہ زیربحث ہے جس میں کوئی نیا چہرہ شامل نہیں کیا گیا جبکہ یہ بات وثوق سے کہی جارہی تھی کہ مری معاہدے کے تحت آئندہ اڑھائی سال کیلئے بننے والی حکومت میں ردوبدل ہوگا اور بعض نئے چہرے کابینہ میں شامل ہونگے لیکن اتحادی جماعتوں نے کابینہ کیلئے پرانے نام دیکر ایک طرح کی سیاسی ہلچل مچادی سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق کابینہ میں پرانے چہرے آنے کے بعد کچھ ارکان میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے میرعبدالقدوس بزنجو کا چہرہ بھی نئی کابینہ میں نظر آنے کی بہت سی امیدیں تھیں اور یہ کہا جارہا تھا کہ میرعبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ خان زہری کے قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں سے ہیں جنہیں نہ صرف کابینہ میں شامل کیا جائے گا بلکہ ہم قلمدان بھی سونپا جائے گا مگر میرعبدالقدوس بزنجو کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا جس سے سیاسی حلقوں میں حیرانگی پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :