17 جنوری کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے جنرل ورکرز کا اجلاس منعقد ہوگا

جمعرات 14 جنوری 2016 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے سندھ بھر کے کارکنان کاایک اجلاس 17جنوری بروز اتوار شام 4:00بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے الطاف حسین لندن سے اہم اور تاریخی خطاب کریں گے ۔جنرل ورکرز اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم کیوایم کے زونوں اور سیکٹرز کی سطح پر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ جنرل ورکرز اجلاس کے حوالے سے کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :