کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب آتشزدگی، 5 گاڑیاں جل کر راکھ

جمعرات 14 جنوری 2016 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب آتشزدگی نے پانچ گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دو فائر بریگیڈز نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب پلاٹ میں کھڑی گاڑیوں میں لگنے والی آگ نے پانچ گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی، جس کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ ہی دیر بعد فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ پلاٹ میں کھڑی گاڑیاں انشورنس کمپنی کی تھیں، اشورنس کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس طرح کھڑی خستہ حال گاڑیوں میں آگ لگنا کسی کی شرارت لگتی ہے۔نجی کمپنی کے مالک کے مطابق پلاٹ انشورنس کمپنی کا ہے، ایکسیڈنٹ اور خراب گاڑیاں اس پلاٹ میں کھڑی کی جاتی ہیں۔ فائر بریگیڈ عملے کا کہنا تھا ممکنہ طور پر کسی نے سگریٹ پی کر پھینک دی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ عنوان :