اسرائیل کے 92سالہ سابق صدر شمعون پیریز کو دل کا دورہ ،ہسپتال داخل

جمعرات 14 جنوری 2016 22:04

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) اسرائیل کے 92سالہ سابق صدر شمعون پیریز دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کو ہلکی نوعیت کا دل کا دورہ پڑا تاہم دل کے علاج کے عمل سے گزرنے کے بعد اب ان کی حالت ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

شمعون پیریز کو جمعرات کی صبح سینے میں تکلیف کے احساس کے بعد تل ابیب کے ایک ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کر دیا گیا۔

سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے ذاتی فزیشن رافی والڈن کا کہنا ہے کہ شمعون پیریز کو ہلکی نوعیت کا دل کا دورہ پڑاتاہم اب ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں۔یاد رہے کہ شمعون پیریز پولش نڑاد اسرائیلی ہیں ، وہ اسرائیل کے 9ویں صدر منتخب ہوئے اور2007سے 2014تک دنیا کی واحد یہودی ریاست کے صدر رہے۔

متعلقہ عنوان :