پاک بھارت مذاکرات منسوخ نہیں موخر ہوئے ہیں ، دونوں ممالک مابین تعلقات خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے متوازن بیانات سامنے آئے ہیں

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2016 22:01

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے بلکہ موخر ہوئے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے متوازن بیانات سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے واقعہ پر بھارت کی طرف سے جو شوائد دیئے گئے ہیں ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان میں کتنی صداقت اور وزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور مذاکرات ہی دونوں ممالک کے درمیان مسائل کاواحد حل ہے

متعلقہ عنوان :