امریکامسلمانوں کو آپس میں شیعہ سنی کی شکل میں لڑانا چاہتا ہے،اسلامی اتحاد خوش آئین عمل ہے،ایران میں سعودی عرب کا سفارتخانہ جلایاجانا غلط عمل ہے،سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان حرمین شریفین کا بھرپور تحفظ کرے گا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کا تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

جمعرات 14 جنوری 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ امریکامسلمانوں کو آپس میں شیعہ سنی کی شکل میں لڑانا چاہتا ہے،اسلامی اتحاد خوش آئین عمل ہے،ایران میں سعودی عرب کا سفارتخانہ جلایاجانا غلط عمل ہے،سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان حرمین شریفین کا بھرپور تحفظ کرے گا،تحفظ حرمین شریفین سمیت مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنا ہر پاکستانی اپنے لئے اعزازسمجھتا ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کررہے تھے،اس موقع رپ امیراہل سنت والجماعت پاکستان محمد احمد لودھیانوی،امیر انصار العماء پاکستان مولانا فضل الرحمان خلیل،سینیٹر اے این پی نبی بنگش،صدرتحریک نوجوانان پاکستان عبداﷲ گل اورنائب امیرجماعت اہلحدیث علی محمد ابوتراب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایران کی طرف سے سعودی عرب کا سفارتحانہ جلایا جانا غلط عمل ہے،سعودیہ کا اپنا قانون ہے کہ وہ اپنے شہری کے ساتھ جس طرح کا سلوک کریں،اس سے دنیا میں ایران کا غلط تاثر جاتاہے،امریکا مسلمانوں کو آپس میں شیعہ سنی کی شکل میں لڑانا چاہتاہے،نیٹو ممالک نے افغانستان کی اسلامی حکومت کو تباہ کیا اوردوسری طرف عراق میں بھی ان کو کچھ نہیں ملا،اسلامی اتحاد خوش آئند ہے،ہم اپنے قبلہ کا تحفظ ہرحال میں کریں گے کیونکہ یہ ہمارے عقیدے کی بات ہے،ہمیں حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم چیئرمین قائمہ کمیٹی و ممبرقومی اسمبلی نے کہاکہ ہم ترکی پر ہونے والے حملہ کی مذمت کرتے ہیں،سعودی عرب نے اپنے قانون کے مطابق باقرالنمر کو سزادی ہے،اس میں کسی دوسرے ملک کو عمل دخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے،انصارالعماء کے امیر پاکستان مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کے مسئلہ کو شیعہ سنی کامسئلہ نہ بنایا جائے،سعودی عرب کا سفارتخانہ جلانا ایران کا اہمکانہ عمل ہے،اسلامی اتحاد ایران کے خلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کی حفاظت کیلئے بنایا جارہاہے،سعودی عرب یاکسی بھی ملک کے عدالتی نظام میں کسی دوسرے کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ہم اپنے قبلہ اورعقیدے کا ہرحال میں تحفظ کریں گے۔