خاتون اول کلثوم نوازکوگر لز گائیڈ ایسوسی ایشن کا چیف گائیڈبنادیاگیا

عوام کی بہتری کیلئے گرلز گائیڈ کا کردار اہم ہے،وزیراعظم کی اہلیہ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 14 جنوری 2016 22:01

خاتون اول کلثوم نوازکوگر لز گائیڈ ایسوسی ایشن کا چیف گائیڈبنادیاگیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) خاتون اول بیگم کلثوم نوازکوگرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کا چیف گائیڈبنادیاگیا قومی کمشنر پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن سینیٹر نزہت صادق نے بیگم کلثوم نواز سے حلف لیا ،وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ نے کہا ہے کہ عوام کی بہتری کیلئے گرلز گائیڈ کا کردار اہم ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں بیگم کلثوم نواز کو گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف گائیڈ بنانے کی تقریب منعقد کی ہوئی قومی کمشنر پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن سینیٹر نزہت صادق نے بیگم کلثوم نواز سے حلف لیا۔

اس موقع پر اپنے بیان میں بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے گرلز گائیڈ کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے گرلز گائیڈ کی انسانیت کیلئے خدمات کو سراہا۔ قائد اعظم کی ہدایت پر 29دسمبر 1947ء کو گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے ارکان کی کل تعداد ایک لاکھ 17ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :