شہبازشریف 8سال جنرل اشفاق اور کامران کیانی کیخلاف کیوں خاموش رہے،چودھری پرویزالٰہی
پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 14 جنوری 2016 21:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ شہبازشریف کے منہ سے 8 سال بعد تو یہ سچ نکلا کہ لاہور رنگ روڈ کی تعمیر پرویزالٰہی کا منصوبہ تھا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران شہبازشریف کے اس بیان کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کو پرویزالٰہی حکومت نے دیا تھا۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہبازشریف جنرل اشفاق پرویزکیانی اور کامران کیانی کے خلاف اتنی دیر یعنی 8سال کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ جہاں تک بنی تھی اس سے آگے اس منصوبہ میں توسیع کا کام شروع نہیں کیا جا سکا کیونکہ شریف برادران کی اپنی زمینیں اس کی زد میں آتی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں وزیراعلیٰ کے سر یا انگلی ہلانے سے فیصلے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی میں خود ٹھیکے وغیرہ دیتا تھا بلکہ مجھے تو ٹھیکہ داروں کا کوئی پتہ نہیں ہوتا تھا اور یہ تمام کام شفاف نظام کے تحت کیا جاتا تھا اسی طرح رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی پری کوالیفکیشن کے بعد میرٹ پر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہی چیف منسٹر کا کام ہے کہ وہ ٹھیکیدار کو جانتا ہو، یہی وجہ ہے کہ میری حکومت نے 55ہزار کلومیٹر سڑکیں، رنگ روڈ، انڈر پاس بنائے لیکن مجھے ٹھیکیداروں کا پتہ نہیں تھا، بلکہ ایک شفاف سسٹم کے تحت ٹھیکے دیتے ہوئے دیکھا جاتا تھا کہ کرپشن یا کوئی سرکاری ملازم اس میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میرے دور میں ہر کام اوپن ہوتا تھا اب تو اربوں روپے کے اورنج لائن منصوبہ کی دستاویزات بھی ابھی تک سامنے نہیں لائی گئیں، موجودہ ٹھیکیداری نظام کرپشن پر مبنی ہے اور کسی نظام کے بغیر وزیراعلیٰ گھر بیٹھے ٹھیکے دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اورنج لائن میں لوگوں کے مکان، دکانیں، بلڈنگیں، روزگار چھینا جا رہا ہے، متاثرین واویلا کر رہے ہیں لیکن کوئی ان کی سننے والا نہیں، ہم نے رنگ روڈ اور دیگر منصوبے بنائے لیکن ایک بھی متاثرہ شخص کے احتجاج کی نوبت نہیں آئی کیونکہ مارکیٹ ریٹ سے ڈبل رقم ادا کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.