پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاروں کے 1کھرب 39ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس713.15 پوائنٹس کمی سے 31441.02 پوائنٹس پر بند ہوا
جمعرات 14 جنوری 2016 21:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء)پاک بھارت مذاکرات میں بے یقینی کی صورت حال ،تیل کی قیمتوں کی عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی اور بروکریج ہاؤس پر ایف آئی اے کے چھاپوں جیسے عوامل کے باعث پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس )اپنے قیام کے چوتھے روزجمعرات کوشدید مندی کا شکار رہا اور اور 100انڈیکس بیک وقت 7نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔
سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 39 ارب روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت60.80 فیصد زائد جبکہ83.75 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 31364پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق پاک بھارت مذاکرات میں تعطل کی خبروں ،تیل کی قیمتوں کی عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی اور بروکریج ہاؤس پر ایف آئی اے کے چھاپوں جیسے عوامل کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں اور وہ اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے باعث ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کے انضمام کے باوجود بھی مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار ہے ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.